بندر عباس کے قریب دھماکے اور شدید فائرنگ کی آوازیں، بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی اطلاعات

بندر عباس کے قریب دھماکے اور شدید فائرنگ کی آوازیں، بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی اطلاعات

ایرانی بندرگاہی شہر بندر عباس میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں نے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ۔

الجزیرہ کے مطابق ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے نے بندر عباس میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی تصدیق کی ہے، تاہم ان کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔

الجزیرہ کے مطابق نیم سرکاری مہر نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور عوام کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اسی دوران تسنیم نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ تقریباً تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسی نوعیت کی آوازیں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کے قریب سرک اور جسک کے اطراف بھی سنائی دیں۔

 یہ بھی پڑھیں :صدر ٹرمپ کے ’مائی فیورٹ فیلڈ مارشل‘ کا دُنیا میں ڈنکا، سید عاصم منیر نے امریکا ایران جنگ رکوا دی، امریکی ٹی وی

مزید اطلاعات کے مطابق بندر عباس اور قریبی علاقوں میں اچانک ہونے والے ان دھماکوں نے سیکیورٹی اداروں کو متحرک کر دیا ہے اور ابتدائی طور پر علاقے میں صورتحال غیر یقینی رہی۔

دوسری جانب الجزیرہ سے منسلک صحافی علی ہاشم نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ بندر عباس کے قریب ایرانی فوج کی جانب سے سمندر میں ایک بحری جہاز کو نشانہ بنانے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کارروائی کے بعد امریکی لڑاکا طیاروں نے خلیج میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کی بحری کشتیوں کو نشانہ بنایا۔

 یہ بھی پڑھیں :وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مخلصانہ کوششیں خطے میں پائیدار امن کا باعث بنیں گی،ایرانی سفیر

ذرائع کے مطابق اس مبینہ حملے کے نتیجے میں آئی آر جی سی کی بحریہ کے متعدد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، تاہم اس کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

editor

Related Articles