کوّوں سے محتاط رہیں،کوّوں کی دلچسپ صلاحیت سامنے آگئی

کوّوں سے محتاط رہیں،کوّوں کی دلچسپ صلاحیت سامنے آگئی

نئی تحقیقوں اور مشاہدات سے معلوم ہوا ہے کہ کوّوں کی یادداشت غیر معمولی طور پر مضبوط ہوتی ہے۔ یہ پرندے مخصوص انسانی چہروں کو برسوں تک یاد رکھ سکتے ہیں اور یہ بھی پہچان لیتے ہیں کہ کون سا شخص ان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر کسی کوّے کو کسی انسان کے ساتھ برا تجربہ ہو تو وہ اپنی آوازوں اور رویّوں کے ذریعے دوسرے کوّوں کو بھی اس شخص کے بارے میں خبردار کر سکتا ہے۔ نتیجتاً پورا جھنڈ اس فرد سے محتاط رہنے لگتا ہے یا اس سے دوری اختیار کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سگریٹ اسمگلنگ کا عجیب طریقہ، کسٹمز حکام نے دھر لیا

تحقیقی مشاہدات سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ کوّے صرف اپنے ذاتی تجربات پر انحصار نہیں کرتے بلکہ دوسرے کوّوں سے حاصل ہونے والی معلومات کو بھی یاد رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات ایک شخص کو ایسے کوّوں کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن سے اس کا پہلے کبھی سامنا نہیں ہوا ہوتا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کوّوں کی یہ صلاحیت ان کی ذہانت اور سماجی رویّوں کا ثبوت ہے، جس کی وجہ سے انہیں دنیا کے ذہین ترین پرندوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

editor

Related Articles