سگریٹ اسمگلنگ کا عجیب طریقہ، کسٹمز حکام نے دھر لیا

سگریٹ اسمگلنگ کا عجیب طریقہ، کسٹمز حکام نے دھر لیا

ہانگ کانگ میں کسٹمز حکام نے ایک 49 سالہ شخص کو بڑی مقدار میں ڈیوٹی ادا کیے بغیر سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش پر گرفتار کر لیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 27 مئی کو لوک ما چاؤ بارڈر چیک پوائنٹ پر پیش آیا، جہاں کسٹمز اہلکاروں نے مشکوک حرکات کے باعث ایک شخص کی تلاشی لی۔ دورانِ تفتیش معلوم ہوا کہ اس نے اپنی پتلون کے نیچے پنڈلیوں کے گرد 1,181 سگریٹ چھپا رکھے تھے تاکہ انہیں حکام کی نظروں سے بچا کر سرحد پار لے جایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :کبوتر اپنا راستہ کیوں نہیں بھولتے ؟سائنسدانوں کی حیر ت انگیز تحقیق

حکام کے مطابق برآمد ہونے والے سگریٹ کی قابلِ ٹیکس مالیت تقریباً 3,900 ہانگ کانگ ڈالر تھی۔ ملزم نے ان سگریٹوں کو کسٹمز حکام کے سامنے ظاہر نہیں کیا تھا، جو مقامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

گرفتاری کے بعد مقدمہ فوری طور پر عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں 28 مئی کو ملزم کو جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے چھ ہفتے قید اور 1,800 ہانگ کانگ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :سمندر کی تہہ سےننھی نیلی مخلوق دریافت،سمندری حیات کی دنیا میں بڑا انکشاف

واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ کئی افراد نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ملزم نے اپنی ٹانگوں پر سگریٹ اس طرح باندھے تھے جیسے وہ کسی اینیمی کردار کا روپ دھارنے کی کوشش کر رہا ہو۔

ہانگ کانگ کسٹمز نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ڈیوٹی ادا کیے بغیر تمباکو مصنوعات کی درآمد یا برآمد سنگین جرم ہے اور اس پر بھاری جرمانے اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

editor

Related Articles