بھارت کیساتھ جو ہوا شاید انکی تسلی نہیں ہوئی، پھر شوق پورا کر لیں تسلی ہوگی،خواجہ آصف

بھارت کیساتھ جو ہوا شاید انکی تسلی نہیں ہوئی، پھر شوق پورا کر لیں تسلی ہوگی،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت ایک بار پھر کسی قسم کی مہم جوئی کا ارادہ رکھتا ہے تو اپنا شوق پورا کر لے، پاکستان ہر قسم کے چیلنج کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں بھارت کیساتھ جو ہوا شاید انکی تسلی نہیں ہوئی، ایک بار پھر شوق پورا کر لیں تسلی ہوگی،انہوں نےکہا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہاں کی قیادت اب تک اس صورتحال کے اثرات سے دوچار ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ کی کوشش کر رہا ہے، افغانستان میں موجود بعض عناصر کو بھی پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، تاہم ایسی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں :پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینےکو تیار، سرحدی علاقوں میں جنگی مشقیں جاری

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی راہ اختیار کی تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیر دفاع نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی بیرونی خطرے کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

editor

Related Articles