کیا آپ نے کبھی پرندے کا گیت دیکھا ہے؟

کیا آپ نے کبھی پرندے کا گیت دیکھا ہے؟

امریکا کی ریاست ورجینیا میں ایک سرد صبح کے دوران لی گئی پرندے کی منفرد تصویر نے دنیا بھر میں قدرتی فوٹوگرافی کے شوقین افراد کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوٹوگرافر کیتھرین سووبودا نے دلدلی علاقے میں ایک نر ریڈ وِنگڈ بلیک برڈ کی تصویر اس وقت لی جب وہ اپنی مخصوص آواز نکال رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :نیکون فوٹوگرافی مقابلہ جیتنے والی حیران کن تصویر

شدید سرد موسم کی وجہ سے پرندے کے منہ سے خارج ہونے والی گرم ہوا فوری طور پر دھند کی شکل اختیار کر گئی، جس سے ایسا منظر پیدا ہوا جیسے اس کے گیت یا آواز کی لہریں فضا میں واضح طور پر نظر آ رہی ہوں۔

چند سیکنڈ کے لیے بننے والا یہ دلکش منظر کیمرے میں محفوظ ہو گیا اور تصویر میں دھند کی باریک لکیریں پرندے کی آواز کو ایک بصری شکل دیتی دکھائی دیں۔فوٹوگرافی ماہرین کے مطابق یہ منظر کسی خاص تکنیک کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ قدرت، درجہ حرارت اور درست وقت کے غیرمعمولی امتزاج نے اسے ممکن بنایا۔

یہ بھی پڑھیں :500 نایاب پرندوں کی نسل ختم ہونے کے بعد دوبارہ لوٹ آئیفو

یہ تصویر بعد ازاں 2019 کے آڈوبون فوٹوگرافی ایوارڈز میں گرینڈ پرائز کی فاتح قرار پائی اور سال کی نمایاں ترین وائلڈ لائف تصاویر میں شامل ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرت میں بعض اوقات ایسے غیر معمولی لمحات جنم لیتے ہیں جو صرف چند لمحوں کے لیے موجود ہوتے ہیں، لیکن اگر درست وقت پر کیمرے کی آنکھ انہیں محفوظ کر لے تو وہ ہمیشہ کے لیے تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔

اس تصویر کو بھی اسی نوعیت کا ایک نادر لمحہ قرار دیا جا رہا ہے، جس نے دنیا بھر کے ناظرین کو قدرت کے حیرت انگیز حسن سے روشناس کرایا۔

editor

Related Articles