پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی ہے ، جس کے تحت صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی بھی برقرار ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے ، حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے ۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے ، اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔
ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں ۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے پابندی ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت لگائی ہے ، عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور املاک کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔