پاکستان سے کوریا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی اہم خبر، نیا جدید نظام متعارف

پاکستان سے کوریا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی اہم خبر، نیا جدید نظام متعارف

پاکستان میں کورین زبان کے امتحانات کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت 2026ء سے ای پی ایس ٹاپک امتحان کے لیے نیا یو بی ٹی سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔

کورین سفارت خانے کے مطابق اس نئے نظام کے تحت اب روایتی کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ (CBT) کی جگہ ٹیبلیٹ بیسڈ امتحانی نظام رائج ہوگا جس کے ذریعے بغیر انٹرنیٹ بڑے پیمانے پر امتحانات کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے گا۔

سفارت خانے نے بتایا کہ نئے یو بی ٹی سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے جس میں اے آئی فیشل ریکگنیشن اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ جیسے فیچرز شامل ہوں گے تاکہ امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور نقل کے امکانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام ہو جائیں تیار، پیٹرول اور ڈیزل پر بڑا ٹیکس؟ نیا پلان سامنے آگیا

حکام کے مطابق اس نظام کی خاص بات یہ ہے کہ بجلی یا انٹرنیٹ کی خرابی کے باوجود بھی امیدواروں کا ڈیٹا محفوظ رہے گا اور امتحانی عمل متاثر نہیں ہوگا۔ پاکستان کو 2026ء میں ان ابتدائی ممالک میں شامل کیا گیا ہے جہاں یہ نیا سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے۔

کورین سفارت خانے نے مزید کہا کہ پاکستان میں کورین زبان کے امتحانات کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر یہ اقدام کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف امتحانی عمل کو جدید بنایا جائے گا بلکہ بڑے پیمانے پر امتحانی مراکز کے اخراجات بھی کم ہوں گے۔

اس نظام کے تحت دور دراز علاقوں کے امیدواروں کے لیے امتحانی مراکز تک رسائی آسان ہو جائے گی اور سفر و دیگر اخراجات میں بھی کمی آئے گی، جبکہ مجموعی طور پر امتحانی نظام زیادہ محفوظ، مستحکم اور قابل رسائی ہو جائے گا۔

editor

Related Articles