سشمیتا سین گولڈ ڈگر نہیں ، للت مودی کا انکشاف

سشمیتا سین گولڈ ڈگر نہیں ، للت مودی کا انکشاف

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سابق چیئرمین للت مودی نے اداکارہ سشمیتا سین کو ’گولڈ ڈگر‘ قرار دینے والوں کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ مالی طور پر خودمختار اور کامیاب خاتون ہیں، جن کا ان کے پیسوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں للت مودی نے سشمیتا سین کے ساتھ اپنے ماضی کے تعلقات پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نہ صرف مالی لحاظ سے مضبوط تھیں بلکہ کئی مواقع پر تمام اخراجات بھی خود برداشت کرتی تھیں۔

للت مودی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ’میں تو ایک طرح سے پالا ہوا بوائے فرینڈ تھا، میں کچھ ادا نہیں کرتا تھا، زیادہ تر اخراجات سشمیتا ہی اٹھاتی تھیں‘۔

یہ بھی پڑھیں :فلم اسٹار بننے کی خواہش پر فہد مصطفیٰ کا دلچسپ اعتراف

انہوں نے کہا کہ سشمیتا سین نے اپنی محنت اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر شہرت اور دولت حاصل کی، اس لیے انہیں ’گولڈ ڈگر‘ کہنا سراسر ناانصافی ہے۔سابق آئی پی ایل چیئرمین نے مزید کہا کہ اگر کسی کو ’ڈائمنڈ ڈگر‘ کہنا ہے تو وہ شاید خود ہیں، کیونکہ سشمیتا سین ایک ہیرا ہیں، گولڈ ڈگر نہیں۔

للت مودی نے انکشاف کیا کہ 2022 میں اپنے تعلقات کا اعلان انہوں نے سشمیتا سین کی موجودگی میں سوشل میڈیا پر کیا تھا، جس کے بعد انٹرنیٹ پر شدید بحث چھڑ گئی تھی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے اس فیصلے پر آج بھی کوئی پچھتاوا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :اعتماد کا ناجائز فائدہ؟ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر چوری کی واردات

انہوں نے سشمیتا سین کو اپنی زندگی کی ایک خاص شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں آج بھی اچھے دوست ہیں۔ للت مودی نے اداکارہ کی بطور سنگل مدر اپنی دونوں بیٹیوں، رینی اور علیشا، کی پرورش کو بھی قابلِ ستائش قرار دیا۔

یاد رہے کہ 2022 میں تعلقات منظرعام پر آنے کے بعد سشمیتا سین نے بھی ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سونے سے کہیں زیادہ قیمتی چیزوں کی مالک ہیں اور اپنے ہیرے خود خریدتی ہیں۔

editor

Related Articles