نوجوان کا اکاؤنٹ اربوں ڈالر سے بھر گیا، حقیقت کیا ہے؟

نوجوان کا اکاؤنٹ اربوں ڈالر سے بھر گیا، حقیقت کیا ہے؟

ترکی کے مشرقی صوبے وان میں ایک غیر معمولی واقعے نے سب کو حیران کر دیا، جہاں ایک نوجوان کے بینک اکاؤنٹ میں اچانک 21 ارب امریکی ڈالر کی رقم ظاہر ہو گئی۔

بین الاقوامی اور ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ احمد جہانگیر دتاکالو، جو آذربائیجان کا شہری بتایا جا رہا ہے، اس وقت حیرت زدہ رہ گیا جب اس کے اکاؤنٹ میں اربوں ڈالرز کا غیر معمولی بیلنس سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں :ہنزہ کی جھیل پر سوالیہ نشان، پانی کہاں گیا؟

واقعہ اس وقت سامنے آیا جب نوجوان اپنے بینک کارڈ کے ذریعے خریداری کر رہا تھا اور اچانک اس کا کارڈ کام کرنا بند ہو گیا۔ بعد ازاں جب وہ مسئلہ حل کرنے کے لیے بینک برانچ پہنچا تو اسے بتایا گیا کہ اس کے اکاؤنٹ میں غیر معمولی طور پر 21 ارب ڈالر موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اکاؤنٹ کے ریکارڈ میں ایک انتہائی غیر معمولی اندراج سامنے آیا جس میں 999 ارب، 999 ملین، 999 ہزار، 999 ترک لیرے اور 99 قروش کی رقم ظاہر کی گئی، جو مبینہ طور پر اربوں ڈالر کے برابر بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پرکشش مردوں کی فہرست میں پاکستان تیسرے نمبر پر آ گیا

نوجوان نے میڈیا کو بتایا کہ اسے اس خطیر رقم کی منتقلی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں اور وہ خود بھی اس صورتحال پر حیران ہے۔

واقعے کے بعد بینک انتظامیہ نے فوری طور پر متعلقہ اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام اس بات کی چھان بین کر رہے ہیں کہ آیا یہ کوئی تکنیکی خرابی تھی، سسٹم کی غلطی تھی یا کسی اور وجہ سے اتنی بڑی رقم ظاہر ہوئی۔

بینکنگ ماہرین اور ریگولیٹری ادارے تمام ریکارڈز اور ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ تحقیقات مکمل ہونے تک اکاؤنٹ ہولڈر کو کسی بھی مالی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔یہ غیر معمولی واقعہ بینکنگ سسٹم کی درستگی اور ڈیٹا پروسیسنگ کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

editor

Related Articles