83 سالہ ہالی وڈ اداکار الپچینو کا جذباتی فیصلہ، کم عمربیٹے کے لیے یادیں محفوظ

83 سالہ ہالی وڈ اداکار الپچینو کا جذباتی فیصلہ، کم عمربیٹے کے لیے یادیں محفوظ

ہالی وڈ کے معروف اداکار الپچینو نے اپنی سوانح عمری کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ کتاب ان کے کم عمر بیٹے کے لیے اپنی زندگی اور تجربات کو محفوظ بنانے کا ایک ذریعہ ہے۔

الپچینو، جنہوں نے ہیٹ، ڈاگ ڈے آفٹرنون اوردی آئرش مین جیسی مشہور فلموں سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی، نے اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب کا نام سونی بوائے رکھا ہے۔ ان کے مطابق یہ نام ان کی والدہ کی جانب سے دیا گیا تھا جو انہیں اسی لقب سے پکارتیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :صنم سعید نے اپنی شکل و صورت پر ہونے والی تنقید پر بات کر دی

اداکار کا کہنا ہے کہ 83 برس کی عمر میں والد بننے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ اپنی زندگی کی کہانی اگلی نسل تک پہنچانا ضروری ہے، تاکہ ان کا بیٹا رومن اپنے والد کے بارے میں بہتر طور پر جان سکے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق الپچینو کی 30 سالہ سابقہ گرل فرینڈ نور الفلاح کے ہاں جون 2023 میں بیٹے رومن کی پیدائش ہوئی تھی، جو ان کی چوتھی اولاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اداکار نامیر خان کے گھر سے افسوسناک خبر آگئی

الپچینو نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے سے رابطے میں رہتے ہیں اور زیادہ تر بات چیت آن لائن ہوتی ہے۔ ان کے مطابق ان کا بیٹا وقتاً فوقتاً انہیں پیغامات بھیجتا ہے اور ویڈیو کالز کے دوران دونوں کے درمیان خوشگوار رابطہ رہتا ہے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی زندگی میں موجود رہنا چاہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ان کی کتاب رومن کے لیے اپنے والد کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔شوبز

editor

Related Articles