پاکستان میں خواتین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، اب کتنی ہو گئیں ؟ حکومتی رپورٹ میں دلچسپ انکشاف

پاکستان میں خواتین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، اب کتنی ہو گئیں ؟ حکومتی رپورٹ میں دلچسپ انکشاف

قومی اقتصادی سروے کے تحت پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے سماجی و معاشی اثرات کے حوالے سے اہم حقائق نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں ملک کی آبادی میں مسلسل اضافے اور صنفی تناسب سے متعلق تازہ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ 9 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آبادی میں اضافہ ملک کے وسائل، معیشت روزگار اور بنیادی سہولیات پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔

سروے کے مطابق ملک میں مردوں کی تعداد 12 کروڑ 95 لاکھ 40 ہزار جبکہ خواتین کی تعداد 12 کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے اس طرح مرد و خواتین کے درمیان صنفی فرق تقریباً 71 لاکھ تک محدود رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی بجٹ کے روز بیرون ملک موجودگی ، سعودی عرب میں سرگرمیاں کیا رہیں؟

قومی اقتصادی سروے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آبادی میں تیز رفتار اضافہ آئندہ برسوں میں شہری سہولیات تعلیم، صحت اور روزگار کے شعبوں کے لیے بڑے چیلنجز پیدا کر سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق آبادی کا دباؤ ترقیاتی منصوبہ بندی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے ایک اہم پالیسی چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں اس امر پر بھی زور دیا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں طویل المدتی منصوبہ بندی خاندانی منصوبہ بندی کی مؤثر حکمت عملی اور سماجی آگاہی ناگزیر ہو چکی ہے تاکہ مستقبل میں ممکنہ معاشی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

 اگر آبادی میں اضافے کی موجودہ رفتار برقرار رہی تو آئندہ برسوں میں پاکستان کو خوراک، پانی، توانائی اور روزگار کے شعبوں میں مزید شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے لیے بروقت پالیسی اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔

editor

Related Articles