امریکا ایران معاہدہ کے بعد سونے اور چاندی کی اونچی اڑان ، فی اونس بڑا اضافہ

امریکا ایران معاہدہ کے بعد سونے اور چاندی کی اونچی اڑان ، فی اونس بڑا اضافہ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں سیشن کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے بدھ کے روز اسپاٹ گولڈ 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 4,341.12 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز 0.2 فیصد بڑھ کر 4,361.10 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہورہے ہیں۔

 امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے اور امریکی شرحِ سود میں اضافے کے امکانات کم ہونے سے سونے کی قیمتوں کو سہارا ملا ہے جس کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے

سونے کے علاوہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور یہ 0.3 فیصد بڑھ کر 70.38 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے نئی آزمائش، بجلی مزید مہنگی

دیگر قیمتی دھاتوں میں پلاٹینم 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1,812.80 ڈالر فی اونس جبکہ پیلیڈیم 0.3 فیصد بڑھ کر 1,355.65 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں کے اثرات ملکی اور علاقائی سطح پر بھی پڑتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عالمی مارکیٹ کے ریٹس کے مطابق پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ہوتا ہے ۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں بھی آج سونے کی قیمتوں میں اضافے امکان ہے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles