ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، گھریلو صارفین پریشان

ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، گھریلو صارفین پریشان

ملک میں مہنگائی کے دباؤ کے باعث عوام کو ایک اور پریشانی کا سامنا ہے، جہاں ایل پی جی کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے اور کئی شہروں کی پرچون مارکیٹ میں اس کی قیمت 400 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

گیس کی بڑھتی قیمتوں نے خاص طور پر ان گھرانوں کو متاثر کیا ہے جو کھانا پکانے کے لیے ایل پی جی پر انحصار کرتے ہیں۔

سرکاری طور پر ایل پی جی کا ریٹ 241 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، تاہم شہری علاقوں کی مارکیٹ میں یہ گیس 400 سے 430 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے ،  قیمتوں میں اس نمایاں فرق نے صارفین میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی مہنگائی نے پہلے ہی گھریلو بجٹ کو متاثر کر رکھا ہے، ایسے میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں ، ان کے مطابق کم آمدنی والے اور سفید پوش طبقے کے لیے روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری نرخ نظر انداز، پنجاب بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ایل پی جی کی قیمتوں کی نگرانی سخت کرے اور گیس کو سرکاری نرخوں پر دستیاب بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

ایل پی جی ملک کے ان علاقوں میں اہم ایندھن ہے جہاں پائپ لائن گیس کی سہولت موجود نہیں ، سردیوں کے موسم میں اس کی طلب مزید بڑھ جاتی ہے، جس کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آتا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری نرخ پر عمل درآمد یقینی نہ بنایا گیا تو مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ سکتا ہے، شہریوں نے متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایل پی جی عام صارفین کو مناسب قیمت پر دستیاب ہو سکے۔

editor

Related Articles