منفی 40 ڈگری میں پیدا ہونے والا مسک آکس، قدرت کا حیران کن شاہکار

منفی 40 ڈگری میں پیدا ہونے والا مسک آکس، قدرت کا حیران کن شاہکار

قطب شمالی کے انتہائی سرد علاقوں میں پیدا ہونے والا بے بی مسک آکس دنیا کے سخت ترین موسمی حالات میں زندگی کا آغاز کرتا ہے، جہاں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

پیدائش کے فوراً بعد اس کے جسم پر موجود گھنے اور موٹے بال اسے شدید سردی سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جس کی بدولت وہ زندگی کے پہلے ہی دن برفانی ماحول میں زندہ رہنے کے قابل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریضوں کو ڈرانا مہنگا پڑ گیا،موت کے فرشتےکا روپ دھارنے والانوجوان گرفتار

صرف یہی نہیں، بلکہ مسک آکس کا پورا ریوڑ ننھے بچے کی حفاظت کے لیے ایک دائرے کی شکل اختیار کر لیتا ہے، تاکہ بھیڑیوں اور دیگر شکاری جانوروں کو اس کے قریب آنے سے روکا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق مسک آکس کا یہ حفاظتی رویہ آرکٹک کے سخت ماحول میں اس نسل کی بقا کے لیے نہایت اہم سمجھا جاتا ہے، جہاں موسم کی شدت اور شکاری جانور ہر وقت ان کے لیے خطرہ بنے رہتے ہیں۔ یہ منفرد حکمت عملی اور قدرتی حفاظتی نظام مسک آکس کو دنیا کے سخت ترین ماحول میں زندہ رہنے والے جانوروں میں شامل کرتا ہے۔

editor

Related Articles