آسٹریلیا کی سینیٹر فاطمہ پے مین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ اپنی شیر خوار بیٹی عالیہ کو گود میں اٹھائے سینیٹ کے اجلاس میں شریک دکھائی دے رہی ہیں۔
یہ دلچسپ منظر ڈیجیٹل ڈیوٹی آف کیئر قانون سازی پر بحث اور ووٹنگ کے دوران دیکھنے میں آیا۔ ویڈیو میں سینیٹر فاطمہ پے مین اپنی بیٹی کو گود میں لیے اجلاس میں موجود ہیں، جبکہ آزاد سینیٹر لیڈیا تھورپ ان کے پیچھے بیٹھی ننھی عالیہ سے خوشگوار انداز میں بات چیت کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔
It’s Playtime! Australian Senator Lidia Thorpe entertained her colleague Senator Fatima Payman’s baby with a game of peekaboo during a Senate sitting on November 24. https://t.co/zRAw54BSsF
— Firstpost (@firstpost) November 25, 2026


