گرمی سے ستاے شہریوں کیلئے خوشخبری ، آج سے بارشوں کا نیا سپیل شروع،محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

گرمی سے ستاے شہریوں کیلئے خوشخبری ، آج سے بارشوں کا نیا سپیل شروع،محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج 6 جولائی سے 10 جولائی تک بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ہنگامی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق شمالی پاکستان میں ایک فعال موسمی نظام داخل ہو رہا ہے جس کے اثرات کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال،سیالکوٹ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 7 سے 10 جولائی کے دوران بارشوں کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے اس عرصے میں اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، شمال مشرقی پنجاب، آزاد کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے جس کے باعث شہری اور پہاڑی علاقوں میں مختلف خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تیل سے متعلق بڑی خوشخبری آ گئی ، تاریخی اعلان

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مسلسل بارشوں کے نتیجے میں دریائے سندھ، جہلم، چناب، راوی اور ستلج کے بالائی ملحقہ علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے جبکہ برساتی ندی نالوں میں طغیانی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں کے نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی ضلعی اور مقامی اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھنے ریسکیو ٹیموں اور مشینری کو الرٹ رکھنے اور حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

اتھارٹی نے شہریوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، نشیبی علاقوں، برساتی نالوں اور پہاڑی راستوں میں احتیاط برتیں، موسمی صورتحال سے مسلسل باخبر رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

editor

Related Articles