آئین کا چوغہ اوڑھ کر عوامی حقوق کا گلا گھونٹنے کی کوشش، رضا ربانی کا دوہرا معیار سوشل میڈیا پر سرِعام بے نقاب

آئین کا چوغہ اوڑھ کر عوامی حقوق کا گلا گھونٹنے کی کوشش، رضا ربانی کا دوہرا معیار سوشل میڈیا پر سرِعام بے نقاب

سوشل میڈیا صارفین نے پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی کے مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ جب عوامی مفاد میں نظام کی اصلاح، انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی بات سامنے آتی ہے تو آئین کی بالادستی اور قانونی تقاضوں کا حوالہ دے کر ایسی تجاویز کی مخالفت کیوں شروع کر دی جاتی ہے؟
 صارفین نے رضا ربانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئینی اصولوں کی بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی اپنی جمہوری روایات اور سیاسی طرزِ عمل کا جائزہ بھی لیں۔سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید میں کہا گیا ہے کہ آئین اور جمہوریت کے اصولوں کا اطلاق صرف سیاسی مخالفین کے مؤقف کو رد کرنے کے لیے نہیں ہونا چاہیے بلکہ ان اصولوں کو اپنی جماعت کے سیاسی فیصلوں اور طرزِ حکمرانی پر بھی لاگو کرنا ضروری ہے۔
 صارفین کے مطابق اگر موجودہ نظام عوامی مسائل حل کرنے میں مشکلات کا شکار ہے تو اس میں اصلاحات کی تجاویز کو محض سیاسی اختلاف یا آئینی حوالوں کی بنیاد پر مسترد کرنے کے بجائے ان پر سنجیدہ بحث ہونی چاہیے۔
صارفین نے رضا ربانی کے سامنے یہ سوال بھی رکھا ہے کہ ایک طرف ملک کے نظام کی خامیوں اور عوام کو درپیش مشکلات کا اعتراف کیا جاتا ہے، لیکن دوسری جانب جب ان مسائل کے حل کے لیے نئے انتظامی یونٹس یا نظام میں تبدیلی کی بات ہوتی ہے تو مخالفت سامنے آ جاتی ہے۔
 صارفین میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ طرزِ عمل سیاسی مؤقف میں تضاد کا تاثر پیدا کرتا ہے اور عوامی مفاد کے معاملے کو سیاسی جماعتوں کے مفادات سے جوڑ دیتا ہےسوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ آئین کی بالادستی اپنی جگہ اہم ہے، تاہم آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے انتظامی اصلاحات اور عوامی ضروریات کے مطابق تبدیلیوں پر غور کرنا بھی جمہوری عمل کا حصہ ہے کسی بھی سیاسی جماعت کو یہ حق حاصل نہیں ہونا چاہیے کہ وہ اپنے سیاسی مفادات کو عوامی خواہشات اور ضروریات پر ترجیح دے۔

صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر عوام کسی انتظامی تبدیلی کو اپنے مسائل کے حل کے لیے ضروری سمجھتے ہیں تو اس مطالبے کو سننے اور اس پر بحث کرنے کے بجائے اسے سیاسی مخالفت کا معاملہ کیوں بنا دیا جاتا ہے؟ جمہوریت کا تقاضا صرف آئینی اصولوں کا حوالہ دینا نہیں بلکہ عوام کی آواز سننا، ان کے مسائل کو سمجھنا اور ان کے حل کے لیے قابلِ عمل راستے تلاش کرنا بھی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے رضا ربانی سے کہا ہے کہ آئین اور اصولوں کی بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی اپنی سیاسی روایات اور فیصلوں کو بھی اسی معیار پر پرکھا جائے۔
عوامی مفاد کسی خاندان، سیاسی جماعت یا مخصوص سیاسی سوچ کی مرضی کا محتاج نہیں، بلکہ ملک کے انتظامی اور حکومتی نظام میں اصلاحات کا بنیادی مقصد عوام کی سہولت، بہتر حکمرانی اور مسائل کا حل ہونا چاہیے۔
 

editor

Related Articles