بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے بڑی سہولت، بزنس کلاس ٹکٹ سستے

بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے بڑی سہولت، بزنس کلاس ٹکٹ سستے

وفاقی بجٹ میں بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اہم ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت بزنس کلاس ایئر ٹکٹوں پر ٹیکس میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔

اس فیصلے سے مختلف بین الاقوامی روٹس پر سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں واضح کمی کا فائدہ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ، کینیڈا اور جنوبی امریکہ کے روٹس پر بزنس کلاس ٹکٹوں پر 50 ہزار روپے تک ٹیکس ریلیف فراہم کیا گیا ہے،  اسی طرح یورپ، برطانیہ، آسٹریلیا، جاپان، روس اور ہانگ کانگ کے لیے بزنس کلاس کرایوں پر 40 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مسافروں کیلئے خوشخبری ، قومی ایئر لائن کا کرایوں میں رعایت کا اعلان

مزید برآں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے لیے بزنس کلاس ٹکٹوں پر 25 ہزار روپے تک ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے، جس سے ان مقبول سفری روٹس پر بھی کرایوں میں کمی متوقع ہے۔

حکام کے مطابق یہ نئی ٹیکس پالیسی یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگی ،  اس اقدام کا مقصد بیرون ملک سفر کو نسبتاً آسان اور قابلِ برداشت بنانا ہے، جس سے نہ صرف بزنس کلاس مسافروں کو ریلیف ملے گا بلکہ بین الاقوامی سفری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب : ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ چینز میں کارڈ سے ادائیگی پر 8 فیصد سیلز ٹیکس نافذ

ماہرین کے مطابق ٹیکس میں کمی کے بعد فضائی سفر کی طلب میں اضافہ اور ایئرلائنز کی مسابقت میں بھی بہتری آ سکتی ہے۔

editor

Related Articles