شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت، 12 دہشتگردوں اور سہولت کاروں نے قانون کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت، 12 دہشتگردوں اور سہولت کاروں نے قانون کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

شمالی وزیرستان کے علاقوں ایپی اور حیدر خیل کے علاقوں میں 2  دہشتگردوں اور 10 سہولت کاروں سمیت مجموعی طور پر 12 افراد نے سرنڈر کر دیا۔

ذرائع  کے مطابق ایپی کے علاقے میں اب تک 5 مبینہ سہولت کاروں نے سرنڈر کیا ہے، جن میں فواد، ابرار، سودل، بصویر اور نور اللہ شامل ہیں۔

اسی طرح حیدر خیل کے علاقے میں سرنڈر کرنے والے 2 مبینہ دہشتگردوں کی شناخت فرزند علی عرف اسد یار اور میزاد عرف جاپانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حیدر خیل میں مزید 5 مبینہ سہولت کاروں نے بھی سرنڈر کیا، جن میں شاہ حسین، فرمان اللہ، سلیمان، عارف اور واقف اللہ شامل ہیں۔

دونوں علاقوں میں اب تک سرنڈر کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

Related Articles