شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا فلاحی اقدام، حیدر خیل کے 70 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا فلاحی اقدام، حیدر خیل کے 70 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

شمالی وزیرستان کے علاقے حیدر خیل میں پاک فوج کی جانب سے مستحق خاندانوں کی معاونت کے لیے راشن تقسیم کرنے کی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس کے تحت 70 ضرورت مند خاندانوں میں راشن پیکجز تقسیم کیے گئے۔

ذرائع  کے مطابق راشن کی تقسیم کی تقریب 27 نومبر کو گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حیدر خیل میں منعقد ہوئی ہے۔ 

فلاحی سرگرمی کا انعقاد قومی اتحاد کمیٹی اور مقامی نمائندوں کے تعاون سے کیا گیا، جبکہ پاک فوج کے افسران نے بھی راشن تقسیم کرنے کی سرگرمی میں شرکت کی۔

مقامی آبادی کی جانب سے پاک فوج کے اس فلاحی اقدام کا خیرمقدم کیا گیا اور مستحق خاندانوں کی معاونت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا۔

Related Articles