شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا مفت طبی کیمپ، 1881 مریضوں کا معائنہ، 418 افراد کی ویکسینیشن

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا مفت طبی کیمپ، 1881 مریضوں کا معائنہ، 418 افراد کی ویکسینیشن

شمالی وزیرستان کے علاقے حیدر خیل میں پاک فوج کی جانب سے مقامی آبادی کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مردوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مفت طبی کیمپ کا انعقاد 27 نومبر کو کیا گیا، جس کا مقصد مقامی آبادی کو مفت طبی معائنے، تشخیصی ٹیسٹ، ماہر ڈاکٹروں سے مشاورت اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔

طبی کیمپ میں ایک ماہر امراض اطفال، ایک فزیشن، ایک نرس، ایک میڈیکل آفیسر اور دو سینئر میڈیکل ٹیکنیشنز نے خدمات انجام دیں۔

کیمپ کے دوران 642 مردوں، 461 خواتین اور 788 بچوں کا طبی معائنہ کیا گیا، جبکہ 418 افراد کی ویکسینیشن بھی کی گئی۔

مفت طبی کیمپ میں تشخیصی سہولیات بھی فراہم کی گئیں، جن کے تحت 165 الٹراساؤنڈ اور ملیریا کی تشخیص کے لیے 392 ٹیسٹ کیے گئے۔

طبی کیمپ پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا، جبکہ مقامی آبادی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاک فوج کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔

Related Articles