بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی ہیبت ناک کارروائیاں ،، مستونگ اور کیچ میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی ہیبت ناک کارروائیاں ،، مستونگ اور کیچ میں فتنہ الہندوستان کے  10   دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان کے اضلاع مستونگ اور کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک، 8 ٹھکانے تباہ جبکہ دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مستونگ میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

سیکیورٹی فورسز کے چوکس جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں کالعدم بی ایل اے کے 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب ضلع کیچ میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے میرانی ڈیم، علی گوراہام اور چہلم گاؤں کے علاقوں میں کارروائیاں کیں، جن کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ 6 دہشتگرد ہلاک اور ان کے 8 ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

کارروائیوں کے دوران دہشتگردی کے لیے تیار کیا گیا دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف جاری جدوجہد میں ان کارروائیوں کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ علاقے میں دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Articles