اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے، مضبوط سیاسی تعلقات کو ٹھوس اقتصادی فوائد میں تبدیل کرنے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی (ایس پی ڈی سی) کے دوسرے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: توانائی کے اہم معاہدوں پر دستخط، پاک ترک دوستی کو عملی اقتصادی منصوبوں میں بدلنے کا وقت آ گیا ہے، اسحاق ڈار

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ترکیہ کے مضبوط سیاسی تعلقات کو ٹھوس اقتصادی فوائد میں تبدیل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

ملاقات میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قریبی روابط برقرار رکھنے، مذاکرات کو فروغ دینے اور کشیدگی میں کمی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے پرتپاک میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی فعال سفارت کاری کو سراہا۔

Related Articles