ریکارڈ 11.99 جی پی اے، ایک طالب علم کی کامیابی نےگریڈنگ سسٹم بدلوا دیا

ریکارڈ 11.99 جی پی اے، ایک طالب علم کی کامیابی نےگریڈنگ سسٹم بدلوا دیا

امریکا میں ایک طالب علم کی غیر معمولی تعلیمی کارکردگی کے بعد گریڈ پوائنٹ ایوریج (جی پی اے)کے نظام میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے اسٹین برینر ہائی اسکول سے ویلڈیکٹورین کی حیثیت سے فارغ التحصیل ہونے والے ویبھاو بھاسکر نے 11.99 جی پی اے حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے 2022 میں گیتھر ہائی اسکول کے طالب علم ڈیلن مزارڈ کے قائم کردہ 11.84 جی پی اے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:جاپان میں بچوں سے زیادہ پالتو جانور، کمپنیاں بھی کاروبار بدلنے لگیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویبھاو بھاسکر یہ غیر معمولی جی پی اے اس لیے حاصل کر سکے کیونکہ ہِلزبرو کاؤنٹی کی پالیسی کے تحت ایڈوانسڈ پلیسمنٹ  اور ڈوئل انرولمنٹ کورسز کے لیے روایتی 4.0 اسکور سے زیادہ اضافی پوائنٹس دیے جاتے تھے۔

ویبھاو نے ہائی اسکول کے دوران 20 ایڈوانسڈ پلیسمنٹ کورسز مکمل کیے، جبکہ یونیورسٹی آف فلوریڈا کے آن لائن پروگرام کے ذریعے 24 ڈوئل انرولمنٹ کالج کورسز بھی پاس کیے، جو ایک ایسوسی ایٹ ڈگری کے لیے درکار کریڈٹس کے برابر تھے۔

یہ بھی پڑھیں:صحرا کا حیرت انگیز جاندار،جر بوہ برسوں پانی پیے بغیر کیسے زندہ رہتا ہے؟

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویبھاو بھاسکر نے کہا کہ جب انہوں نے فیصلہ کر لیا کہ انہیں اپنی کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنی ہے تو انہوں نے ہر تعلیمی موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے مشکل ترین مضامین کا انتخاب کیا، اسکول کا تقریباً مکمل نصاب ختم کیا اور اس کے بعد مزید تعلیمی مواقع بھی حاصل کیے۔

غیر معمولی جی پی اے سامنے آنے کے بعد مقامی تعلیمی حکام نے گریڈنگ سسٹم کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے غیر معمولی اسکورز کے نظام پر اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔

editor

Related Articles