راگھو جویل کے ساتھ نام جڑنے پر شہناز گل کا ردعمل سامنے آگیا

راگھو جویل کے ساتھ نام جڑنے پر شہناز گل کا ردعمل سامنے آگیا

بھارتی میڈیا میں شہناز گل اور اداکار راگھو جویل کی ڈیٹنگ سے متعلق افواہیں ایک بار پھر گردش کر رہی ہیں، تاہم اداکارہ نے ان خبروں پر اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے دونوں فنکار ایک سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔ تقریب کے بعد راگھو جویل کو شہناز گل کو ہجوم سے بچاتے ہوئے گاڑی تک لے جاتے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات سے متعلق قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ہما سلیم نے قانونی جنگ کا اعلان کر دیا، معروف کرکٹر پر سنگین الزامات

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شہناز گل سے راگھو جویل کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں پر سوال کیا گیا تو انہوں نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’راگھو میرا بہت اچھا دوست ہے، براہِ کرم ذاتی سوالات نہ کریں۔‘اس موقع پر شہناز گل نے گفتگو کا رخ بدلتے ہوئے مداحوں سے راگھو جویل کی نئی فلم ’’بھائی تیرا اسٹار ہے‘‘ دیکھنے کی اپیل بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں :اسپائیڈر مین کا فٹبالر کو دوستی کا پیغام، جواب کیا تھا ؟

انہوں نے کہا، ’’میرے دوست کی فلم آرہی ہے، آپ سب اسے ضرور سپورٹ کریں۔ وہ میرا بہت اچھا دوست ہے اور میں چاہتی ہوں کہ اس کی فلم کامیاب ہو۔ وہ پہلی بار ہیرو کے طور پر اسکرین پر آرہا ہے، اس کا تعلق فلم انڈسٹری سے نہیں بلکہ اس نے اپنی محنت سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ شہناز گل اور راگھو جویل نے 2023 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جس کے بعد سے دونوں کی دوستی خبروں میں رہتی ہے، تاہم دونوں نے کبھی بھی اپنے درمیان کسی رومانوی تعلق کی تصدیق نہیں کی۔

editor

Related Articles