سلمان خان اپنا زیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟ آیوش شرما نے راز بتا دیا

سلمان خان اپنا زیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟ آیوش شرما نے راز بتا دیا

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بہنوئی اور اداکار آیوش شرما نے ان کی نجی زندگی سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اداکار اپنا زیادہ تر وقت ممبئی کے قریب واقع پنویل فارم ہاؤس میں گزارنا پسند کرتے ہیں۔

آیوش شرما نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ سلمان خان کی زندگی مسلسل عوامی توجہ، میڈیا اور کیمروں کے حصار میں گزرتی ہے، اسی لیے جب بھی انہیں فرصت ملتی ہے وہ شہر کی مصروفیات سے دور اپنے پنویل فارم ہاؤس چلے جاتے ہیں، جہاں انہیں سکون اور پرسکون ماحول میسر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سلمان خان نے صحت سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

ان کا کہنا تھا کہ فارم ہاؤس کا ماحول اتنا خوشگوار ہے کہ وہاں جانے والا شخص جلد واپس آنے کا نہیں سوچتا۔

آیوش شرما نے گفتگو کے دوران خاندان میں مشہور ایک دلچسپ مذاق بھی شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی سلمان خان کی جانب سے فارم ہاؤس آنے کی دعوت ملتی ہے تو سب خوشی سے کہتے ہیں، ’’چلو فارم چلتے ہیں۔‘‘تاہم وہ ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ فارم ہاؤس تک پہنچنا تو مہمان کی مرضی ہوتی ہے، لیکن وہاں سے واپسی کا فیصلہ اکثر سلمان خان ہی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایک زمانے کی معروف ماڈل سحرش آج کس حال میں ہیں؟

ان کے مطابق خاندان اور قریبی دوستوں میں یہ بات مزاحیہ انداز میں کہی جاتی ہے کہ فارم ہاؤس جانے کی آزادی سب کو ہوتی ہے، لیکن واپس کب آنا ہے، اس کا اختیار زیادہ تر سلمان خان کے پاس ہوتا ہے۔

یہ انکشاف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں ایک تقریب میں سلمان خان کی شرکت کے بعد ان کی صحت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ تاہم اداکار نے بعد ازاں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی خیریت کی تصدیق کر دی تھی۔

editor

Related Articles