امریکی فوج نے ایران کے خلاف حملوں کا ایک اور سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی افواج نے ایران کے فوجی اہداف کے خلاف نئی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
سینٹکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آج مشرقی امریکی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 30 منٹ پر امریکی افواج نے کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر ایرانی فوجی اہداف کے خلاف مزید حملے شروع کیے۔
یہ بھی پڑھیں :امریکہ کا ایران پر مسلسل نویں روز حملہ ، مختلف شہروں میں دھماکے
سینٹکام کے مطابق یہ کارروائی ایران کی ان فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنے کے لیے کی جا رہی ہے جن کے ذریعے وہ خطے کے سمندری راستوں سے گزرنے والے شہری ملاحوں اور تجارتی بحری جہازوں کے لیے خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ مشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایران کی ان عسکری صلاحیتوں کو مزید نقصان نہ پہنچا دیا جائے جو علاقائی سمندری گزرگاہوں میں بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے خطرہ سمجھی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :آبنائے ہرمز میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی ، امریکہ کا ایرانی جزیرے قشم پر حملہ، ایران نے میزائل داغ دئیے
دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے امریکی حملوں کے اس نئے مرحلے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم اس سے قبل ایران متعدد بار واضح کر چکا ہے کہ اپنی سرزمین یا بنیادی ڈھانچے پر کسی بھی حملے کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
At 5:30 p.m. ET today, U.S. forces began launching more strikes against Iranian military targets at the Commander in Chief's direction. The mission will continue to further degrade Iran's ability to threaten civilian mariners and commercial vessels transiting regional waters.
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 22, 2026

