پنجاب کے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر عظمت محمود کے والد انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سرکاری سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد از نمازِ عصر جامع مسجد اللہ اکبر، ای بلاک، مسجد چوک، ڈیفنس فیز ون لاہور میں ادا کی جائے گی جس میں سرکاری افسران سیاسی و سماجی شخصیات عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
عظمت محمود پنجاب حکومت کے سینئر بیوروکریٹس میں شمار ہوتے ہیں اور اس وقت بطور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کے والد کے انتقال پر محکمہ صحت کے افسران سرکاری ملازمین اور مختلف حلقوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں جبکہ اہلِ خانہ کے لیے اس ناقابلِ تلافی نقصان کو صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی دعا بھی کی جا رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔