انگلش فٹبال اسٹار جوڈ بیلنگھم نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کی بولنگ ویڈیو پر ’نائس‘ کمنٹ کر کے سوشل میڈیا صارفین کو محظوظ کر دیا، یہ ردعمل برمنگھم فینکس کی جانب سے شیئر کی گئی ایک مزاحیہ پوسٹ کے بعد سامنے آیا۔
برطانوی کرکٹ فرنچائز برمنگھم فینکس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستان کے مسٹری اسپنر عثمان طارق کی نیٹ پریکٹس کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں تربیتی سیشن کے دوران بولنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ فرنچائز نے اس ویڈیو کے ساتھ ایک مزاحیہ کیپشن بھی لکھا جس نے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل کی۔
کیپشن میں لکھا گیا کہ’انسٹاگرام اس لیے مزے کا ہے کہ ہم ٹریننگ کی ویڈیو پوسٹ کریں اور ایرلنگ نام کا کوئی شخص آ کر صرف ’نائس‘ لکھ دے۔‘
یہ جملہ دراصل مانچسٹر سٹی کے اسٹار فارورڈ کھلاڑی کی جانب اشارہ تھا، جن کی عادت بن چکی ہے کہ وہ مختلف کھلاڑیوں اور ٹیموں کی تربیتی ویڈیوز پر محض ’نائس‘ لکھ کر تبصرہ کرتے ہیں، جو اب انسٹاگرام پر ایک مقبول رجحان کی صورت اختیار کر چکا ہے۔
View this post on Instagram

