امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چوتھی بار صدارتی الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چوتھی بار صدارتی الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں منعقدہ صحافیوں کی تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آپ کے لیے یہ شاید بہت بڑی خبر ہوگی مگر وہ بتانا چاہتے ہیں کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ چوتھی بار صدارتی الیکشن لڑیں۔

صدر ٹرمپ دوسری صدارت کی مدت تقریباً نصف حد تک مکمل کرچکے ہیں، امریکی آئین کی بائیس ویں ترمیم کے سیکشن ون کے مطابق کوئی بھی شخص دو بار سے زیادہ صدر منتخب نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی صدرٹرمپ کا ایران کے منجمد اثاثے استعمال کرنے کا اعلان

اس لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تیسری ہی نہیں براہ راست چوتھی بار بھی صدر بننے کی خواہش کا اظہار کیے جانے پر لوگوں کو حیرت نہیں ہوئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک بار پھر امریکی سیاست میں نئی بحث کا سبب بن گیا ہے۔ اگرچہ آئینی پابندیاں ان کی اس خواہش کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، تاہم ان کے اس بیان نے سیاسی حلقوں، قانونی ماہرین اور عوامی سطح پر مستقبل کی امریکی سیاست کے حوالے سے نئی قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔

editor

Related Articles