ورلڈ کپ فائنل کے بعد فٹبالر میسی پہلی بار منظرِ عام پر، ایک جھلک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ورلڈ کپ فائنل کے بعد فٹبالر میسی پہلی بار منظرِ عام پر، ایک جھلک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

 فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹینا کی شکست کے بعد عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی پہلی بار عوامی سطح پر منظر عام پر آ گئے ان کی نئی جھلک سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جہاں مداح انہیں دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد لیونل میسی ان دنوں اپنے آبائی شہر روزاریو کے قریب اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ اسی دوران انہوں نے مقامی فٹبال لیگ پریمیرا سی کے ایک میچ میں شرکت کی، جہاں لیونز ایف سی اور سینٹرل قرطبہ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

رپورٹس کے مطابق میسی نے انتونیو ڈی جیاکومو اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ تماشائیوں کے درمیان بیٹھنے کے بجائے ایک بالکونی سے دیکھا۔ وہ غیر ضروری توجہ سے بچنے کے لیے سیاہ رنگ کی ہوڈی پہنے ہوئے تھے، تاہم ان کے مداحوں نے انہیں فوراً پہچان لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایزی پیسہ صارفین کے لیے زبردست خوشخبری، 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ کا اعلان

جیسے ہی اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو معلوم ہوا کہ لیونل میسی میچ دیکھنے آئے ہیں، بچوں اور مداحوں نے بلند آواز میں ان کا نام پکارنا شروع کر دیا۔ اس موقع پر 39 سالہ فٹبال اسٹار نے مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلا کر مداحوں کے نعروں کا جواب دیا، جس پر پورا اسٹیڈیم تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔ ٹیلی ویژن کیمروں نے بھی میسی کی موجودگی کو نمایاں طور پر نشر کیا، جبکہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

اگرچہ میسی کی موجودگی نے میچ کو خاص توجہ دلائی تاہم ان کی پسندیدہ مقامی ٹیم لیونز ایف سی کامیابی حاصل نہ کر سکی اور سینٹرل قرطبہ کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کھا گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں کا نیا فارمولا کیا ہوگا ؟ آج اہم مذاکرات

یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹینا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد شائقین کی نظریں لیونل میسی پر مرکوز تھیں۔ ورلڈ کپ کے بعد یہ ان کی پہلی عوامی جھلک ہے، جس نے دنیا بھر کے فٹبال مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔ سوشل میڈیا پر مداح میسی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کی واپسی کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں

Qaisar Mirza
editor

Related Articles