راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کارکن گرفتار امریکی ساختہ اسلحہ برآمد، فنڈنگ سے متعلق اہم انکشافات

راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کارکن گرفتار امریکی ساختہ اسلحہ برآمد، فنڈنگ سے متعلق اہم انکشافات

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق راولاکوٹ میں کارروائی کے دوران کالعدم ایکشن کمیٹی  سے تعلق رکھنے والے ایک مسلح شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔   گرفتار ہونے والے شخص کے قبضے سے امریکی ساختہ ایم فور (M4) خودکار رائفل برآمد ہوئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :بغاوت ،پرتشدد کارروائیاں اوراسلحہ کا کھلا استعمال، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے

 سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو ایک کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا  جس کے بعد اس سے تفتیش کا عمل شروع کیا گیا۔  ابتدائی تحقیقات میں گرفتار شخص نے مبینہ طور پر ایسے اہم انکشافات کیے ہیں جنہیں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش تنظیم کی فنڈنگ کے ذرائع اور ہدایات کہاں سے موصول ہوتی تھیں بارے  بھی اہم معلومات فراہم کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی ادارے ملزم کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ فنڈنگ کے مبینہ نیٹ ورک، روابط اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔ حکام کے مطابق حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :عوام نے کال مسترد کردی، کالعدم ایکشن کمیٹی اب حیلے بہانوں سے ناکامی چھپانے کی کوشش کرنے لگی

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شخص سے برآمد ہونے والی امریکی ساختہ ایم فور خودکار رائفل کو بھی تحویل میں لے کر فرانزک اور تکنیکی جانچ کے لیے متعلقہ اداروں کے سپرد کر دیا گیا ہے تاکہ اس کے استعمال اور ممکنہ روابط سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق  تحقیقات کا عمل جاری ہے اور واقعے کے مختلف پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles