کالعد م ایکشن کمیٹی کے غنڈوں کا سیکورٹی پوسٹ پر حملہ، رینجرز اہلکار شہید ، 3 پولیس اہلکار زخمی

کالعد م ایکشن کمیٹی کے غنڈوں کا سیکورٹی پوسٹ پر حملہ، رینجرز اہلکار شہید ، 3 پولیس اہلکار زخمی

آزاد کشمیر میں انتخابات کے کامیاب انعقاد کے بعد کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے تشدد کا راستہ اختیار کر لیا، سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ ، رینجرز اہلکار شہید ، دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔

رات دس بجے راولاکوٹ پولیس بیان کے مطابق کالعدم تنظیم نے راولاکوٹ کی طرف لانگ مارچ کرنے کی کوشش کی ، روکے جانے پر فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کر دیا ۔

تازہ صورت حال کے مطابق راولاکوٹ کی مضافات میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے غنڈوں نے سیکورٹی پوسٹ پر حملہ کر دیا جس میں رینجرز کے سپاہی علی رضا نے جامِ شہادت نوش کیا۔

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد مظاہرین کے حملوں میں پولیس کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے غنڈوں ، فسادی عناصر نے رینجرز اور پولیس کی ایک، ایک گاڑی کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شدید اشتعال انگیزی کے باوجود انتہائی تحمل اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ کامیاب انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے تشدد، آتش زنی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کا سہارا لیا۔

سرکاری اہلکاروں، سرکاری املاک اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں سے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے پر تشدد عزائم بے نقاب ہو گئے ہیں ۔

سکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ ریاست کی عملداری ہر قیمت پر برقرار رکھی جائے گی، تشدد، آتش زنی اور حملوں میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور جمہوری عمل کے دفاع کے لیے سیکیورٹی فورسز پُرعزم ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے عوام سے اپیل ہے کہ افواہوں اور گمراہ کن پروپیگنڈے سے گریز کریں اور صرف مصدقہ معلومات پر اعتماد کریں۔

editor

Related Articles