سالگرہ سے چند روز پہلے شہری کی قسمت بدل گئی, کرڑوں کی لاٹری جیت لی

سالگرہ سے چند روز پہلے شہری کی قسمت بدل گئی, کرڑوں کی لاٹری جیت لی

امریکا کی ریاست الینوائے سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے اپنی سالگرہ سے چند روز قبل 10 لاکھ ڈالرتقریباً 28 کروڑ 50 لاکھ پاکستانی روپے کی لاٹری جیت کر خوش قسمتی کی نئی مثال قائم کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹیو نامی شہری نے الینوائے لاٹری حکام کو بتایا کہ چند ہفتے قبل وہ محض ایک انتخاب کی وجہ سے 10 ہزار ڈالر جیتنے سے محروم رہ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :پہلی نظر میں عام درخت، حقیقت میں 20 کروڑ سال پرانے پتھر

اسٹیو کے مطابق وہ 5، 5 ڈالر مالیت کے دو اسکریچ آف ٹکٹوں میں سے ایک کا انتخاب کر رہے تھے۔ انہوں نے جو ٹکٹ خریدا وہ انعامی نہ نکلا، جبکہ ان کے ساتھی نے دوسرا ٹکٹ خریدا اور 10 ہزار ڈالر جیت لیے۔

اس واقعے کے بعد بھی اسٹیو نے ہمت نہیں ہاری اور ایک بار پھر 5 ڈالر کا اسکریچ آف ٹکٹ خرید لیا۔ انہوں نے بتایا کہ شام کو گھر پہنچ کر ٹی وی دیکھتے ہوئے ایک پرانے سکے سے ٹکٹ کھرچا اور دل ہی دل میں کہا کہ شاید آج یہی سکہ ان کے لیے خوش قسمتی لے آئے۔

اسٹیو کا اندازہ درست ثابت ہوا اور وہ 10 لاکھ ڈالر کے بڑے انعام کے حقدار بن گئے۔ لاٹری جیتنے کے بعد اسٹیو نے کہا کہ یہ انعام ان کی سالگرہ سے پہلے ملنے والا زندگی کا بہترین تحفہ ہے۔

editor

Related Articles