ڈھائی سال تک فریزر میں رکھی لاش، پنشن فراڈ کے الزام میں بیٹا گرفتار

ڈھائی سال تک فریزر میں رکھی لاش، پنشن فراڈ کے الزام میں بیٹا گرفتار

یونان میں پولیس نے ایک 55 سالہ شخص کواپنے والد کی لاش ڈھائی سال تک فریزر میں رکھ کر ان کی پنشن وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے اپنے 90 سالہ ریٹائرڈ استاد والد کی لاش خاندان کی ملکیت میں موجود ایک ویران ہوٹل کے تہہ خانے میں فریزر کے اندر چھپا رکھی تھی تاکہ وہ ان کی پنشن حاصل کرتا رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں بزرگ شخص کی موت کی کوئی مشتبہ وجہ سامنے نہیں آئی اور اسے بظاہر طبعی موت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حتمی وجہ جاننے کے لیے عدالتی حکم پر طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کسان نے چٹان سمجھا، نکلا دنیا کا سب سے بڑا شہابِ ثاقب

پولیس نے ملزم کے خلاف فراڈ اور جھوٹا بیان دینے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک ایئر گن بھی برآمد ہوئی، جس کے بعد اس کے خلاف اسلحہ قوانین کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کر دی گئی ہیں۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق پولیس نے اس وقت تحقیقات کا آغاز کیا جب جنوبی پیلوپونیس کے تاریخی گاؤں مائسٹراس میں رہائشیوں نے اطلاع دی کہ بزرگ شہری کئی برسوں سے نظر نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں:جاپان کا تاریخی ماتسوموتو قلعہ کیوں ہے دنیا بھر میں مشہور؟

ابتدائی طور پر ملزم نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس کے والد ایتھنز منتقل ہو چکے ہیں، تاہم مزید تحقیقات کے دوران خاندان کی ملکیت میں موجود خالی ہوٹل کے تہہ خانے میں فریزر سے لاش برآمد کر لی گئی۔

بعد ازاں ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کے والد کی ڈھائی سال قبل طبعی موت ہوئی تھی، جس کے بعد اس نے لاش کو فریزر میں محفوظ کر دیا تھا۔  کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ عدالتی حکم پر مقرر ڈاکٹر پوسٹ مارٹم اور دیگر شواہد کی روشنی میں موت کی حتمی وجہ کا تعین کرے گا۔

editor

Related Articles