بجلی صارفین ہوشیار ! میٹرز کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی

بجلی صارفین ہوشیار ! میٹرز کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی کے خراب، جلنے اور مختلف وجوہات کی بنا پر اتارے گئے میٹرز کی جگہ پرانے میٹرز دوبارہ نصب کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ  نیٹ میٹرنگ اور نیٹ بلنگ کی بنیاد پر اتارے جانے والے سنگل اور تھری فیز میٹرز کی لیبارٹری رپورٹس حاصل کرلی گئی ہیں ، ان رپورٹس میں جن میٹرز کو درست قرار دیا گیا ہے، انہیں ڈیفیکٹو کوڈ والے میٹرز سے تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لیسکو کے متعلقہ دفاتر میں پرانے میٹرز کی دوبارہ تنصیب کا عمل شروع ہوچکا ہے ، اس کے ساتھ خراب اور جلنے والے میٹرز کو تبدیل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اے سی کا درجہ حرارت کتنا رکھیں؟ بجلی کا بل کم کرنے کیلئے آسان طریقے جانیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کے قوانین کے تحت اگر کوئی میٹر جل جائے تو اسے صارف سے اضافی رقم وصول کیے بغیر تبدیل کیا جانا ضروری ہے تاہم، موجودہ صورتحال میں اے ایم آئی (AMI) اسمارٹ میٹرز کی خریداری کے لیے بجٹ منظور نہیں ہوسکا۔

اسی وجہ سے فی الحال روایتی پرانے میٹرز ہی نصب کیے جارہے ہیں،  لیسکو کے متعلقہ دفاتر اس عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں، جبکہ نیٹ میٹرنگ اور نیٹ بلنگ سے متعلق میٹرز کی لیبارٹری رپورٹس کی بنیاد پر آئندہ کارروائی بھی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :بجلی صارفین کی مشکلات بڑھنے کا امکان، لیسکو نے اضافی وصولیوں کیلئے نیپرا سے رجوع کر لیا

لیسکو کی جانب سے میٹرز کی تبدیلی اور دوبارہ تنصیب کا عمل دفاتر کی سطح پر جاری ہے،  ذرائع کے مطابق لیبارٹری رپورٹس میں درست قرار دیے گئے میٹرز اور ڈیفیکٹو کوڈ والے میٹرز سے متعلق کارروائی بھی انہی رپورٹس کی بنیاد پر کی جائے گی۔

editor

Related Articles