موسلا دھار بارش ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ، شہریوں کو انخلاء کا حکم

موسلا دھار بارش ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ، شہریوں کو انخلاء کا حکم

اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک بھر میں موسلا دھار بارش ، ندی نالوں میں طغیانی ، متعدد علاقے زیر آب ،پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔

راولپنڈی میں شمس آباد34، پیرودہائی 45، کچہری میں 74 ، گولڑہ 36، سید پور 38،بوکرہ میں 48 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی .

 یہ بھی پڑھیں :راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارش ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ،ہنگامی الرٹ جاری

  مری روڈ ، کمرشل مارکیٹ ، کٹاریاں ، گوالمنڈی ، مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح 18 فٹ تک بلند ہو گئی جس کے باعث خطرے کے سائن بجا دئیے گئے ۔

 یہ بھی پڑھیں :جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی،این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ

انتظامیہ کی جانب سے کٹاریاں اور گوالمنڈی کے علاقے سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں ، متعلقہ محکمہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل الرٹ ہیں ،محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی ہے ، این ڈی ایم اے نے بھی ہنگامی الرٹ جار کر دیا ۔

editor

Related Articles