نادرا میں درخواست کا اسٹیٹس ایک کلک پر چیک کریں!

نادرا میں درخواست کا اسٹیٹس ایک کلک پر چیک کریں!

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں جمع کروائی گئی درخواست کا اسٹیٹس اب آسانی سے چیک کیا جاسکتا ہے۔ نادرا کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اپنی درخواست کا اسٹیٹس معلوم کرسکتے ہیں۔

نادرا کے مطابق درخواست کا اسٹیٹس چیک کرنے کے لیے شہریوں کو سب سے پہلے پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر لاگ ان کرنا ہوگا۔ اس کے بعد ایپ میں موجود ’’ٹریکنگ‘‘ کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔ ٹریکنگ کے آپشن میں اپنی سلپ پر درج ٹریکنگ آئی ڈی اور پن کوڈ درج کرکے درخواست کا موجودہ اسٹیٹس معلوم کیا جاسکتا ہے۔

نادرا کے مطابق شہری موبائل ایپ کے علاوہ بھی اپنی درخواست کا اسٹیٹس چیک کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے ٹریکنگ آئی ڈی 8400 پر ایس ایم ایس کرکے درخواست کی صورتحال معلوم کی جاسکتی ہے، جبکہ 1777 پر کال کرکے بھی درخواست کا اسٹیٹس چیک کیا جاسکتا ہے۔

نادرا نے اس سے قبل شہریوں کو شناختی کارڈ بننے کے بعد اسے بروقت وصول کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔ نادرا کے مطابق پالیسی کے تحت اگر شناختی کارڈ وصول نہ کیا جائے تو ڈلیوری کی آخری تاریخ کے تین ماہ بعد اسے تلف کردیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شناختی کارڈ میں بڑی تبدیلیاں، نادرا نے’’ نیا کارڈ‘‘ متعارف کرا دیا

اتھارٹی کے مطابق اگر صارفین اپنا شناختی کارڈ بروقت وصول نہیں کرتے تو انہیں دوبارہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نئی درخواست دینا ہوگی اور اس کے لیے فیس بھی ادا کرنا پڑے گی۔

نادرا نے شہریوں کو درخواست کا اسٹیٹس بروقت چیک کرنے اور شناختی کارڈ تیار ہونے کے بعد اسے مقررہ مدت میں وصول کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ دوبارہ درخواست دینے اور فیس کی ادائیگی کی ضرورت پیش نہ آئے۔

Related Articles