وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی کو کراچی کی شارع فیصل پر حادثہ پیش آگیا، تاہم وزیر مملکت حادثے میں محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق کھیئل داس کوہستانی اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ شارع فیصل پر ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے کے نتیجے میں وزیر مملکت کے ایک بیٹے کو ٹانگ پر چوٹیں آئیں، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کے بعد اپنے بیان میں کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ وہ خیریت سے ہیں جبکہ ان کے بیٹے کو چوٹیں آئی ہیں۔