وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ایکس پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے صوبے کے جن معصوم شہداء کی بات کی جا رہی ہے، فوجی شہداء کی بات رہنے دیں، پہلے شہری شہداء کی اونر شپ لینے سے انکار ختم کیا جائے۔
سویلین شہداء کا ذکر
خواجہ آصف نے سہیل آفریدی سے سوال کیا کہ کیا وہ کسی ایک سویلین شہید کے گھر بھی فاتحہ خوانی کے لیے گئے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں موجودہ دہشت گردی عمران خان صوبے میں لے کر آئے اور وہ دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا میں بسانے کے سب سے بڑے حامی تھے۔
عمران خان پر تنقید
خواجہ آصف نے کہا کہ اس حوالے سے اسمبلی کی تقاریر اور میڈیا کا ریکارڈ موجود ہے۔ انہوں نے سہیل آفریدی کو اس معاملے پر ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج بھی دیا۔
وفاق سے محاذ آرائی
وزیر خارجہ نے کہا کہ مرکز سے اقتدار جانے کے بعد خیبر پختونخوا کے ہر وزیراعلیٰ نے وفاق پر حملہ کیا، جبکہ 9 مئی کا واقعہ اس کے علاوہ ہے۔
دہشت گردوں سے تعلق کا الزام
خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پوری قیادت سرکاری مال خود بھی لوٹتی ہے اور دہشت گردوں کو بھتے کی صورت میں حصہ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ دہشت گردوں کے پارٹنر ہیں،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو خون بہہ رہا ہے، اس میں سیاسی قیادت کے ہاتھ بھی رنگے ہوئے ہیں اور قوم ان سے حساب لے گی، جبکہ خدا کے سامنے بھی جواب دینا ہوگا۔
اپنے صوبے کے جن معصوم شہیدوں کی آپ بات کر رہے ھیں فوجی شہداء کی بات رہنے دیں آپ شہری شہداء کی اونر شپ لینے سے بھی انکاری ھیں۔ ذرا بتائیں کسی ایک سولین شہید کے گھر بھی فاتحہ کے لئیے گئے ھیں ۔ یہ دھشت گردی انکا لیڈر عمران خان پختونخواہ میں لیکر آیا وہ انکو اس KP میں بسانے کا سب… https://t.co/lLqRHqwRa8
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 4, 2026


