کوہاٹ، پی ٹی آئی لانگ مارچ کا قاگلہ لاچی بازار عبور کرگیا، کارکن کی تعداد دو ہزار سے تجاوز نہ کرسکی، قیادت پریشان

کوہاٹ، پی ٹی آئی لانگ مارچ کا قاگلہ لاچی بازار عبور کرگیا، کارکن کی تعداد دو ہزار سے تجاوز نہ کرسکی، قیادت پریشان

 پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مقامی رہنماؤں کے ہمراہ  لاچی بازار عبور کرلیا، جس کے بعد وہ ریلی کے مقررہ مقام لاچی فٹبال گراؤنڈ سے تقریباً 1.5 کلومیٹر دور ہیں۔

ذرائع کے مطابق شام 6 بجے تک لانگ مارچ میں تقریباً 2,000 سے 2,200 کارکن شریک تھے۔ شرکاء لچی فٹبال گراؤنڈ میں قیام کریں گے۔

سیکیورٹی وجوہات کے باعث وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا قیام کوہاٹ میں ڈوڈہ روڈ پر آفتاب عالم کے حجرے میں ہوگا۔

لانگ مارچ کے شرکاء کے لیے لچی فٹبال گراؤنڈ میں قیام کا انتظام کیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی کے پیش نظر ان کے لیے الگ مقام پر قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Articles