خلا میں پاکستانی کھانوں کی دھوم، ذیشان علی کے لیے نہاری اور قورمہ تیار

خلا میں پاکستانی کھانوں کی دھوم، ذیشان علی کے لیے نہاری اور قورمہ تیار

پاکستانی کھانوں کی خوشبو اب خلا تک پہنچ گئی، چین کے خلائی اسٹیشن پر پہلے پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کے لیے 100 سے زائد اقسام پر مشتمل خصوصی حلال مینیو تیار کرلیا گیا۔

پاکستان کے پہلے خلاباز محمد ذیشان علی نے 25 نومبر کو چین کے شین ژو 24 خلائی مشن کے ذریعے خلا کا تاریخی سفر شروع کیا اور تیانگونگ خلائی اسٹیشن پہنچ گئے۔ ان کے استقبال اور غذائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے چین کے ماہرین نے خصوصی پاکستانی طرز کے حلال کھانے تیار کیے ہیں۔

چائنا آسٹروناٹ سینٹر کے محققین کی جانب سے تیار کیے گئے اس خصوصی مینیو میں 100 سے زائد اقسام کے کھانے شامل ہیں، جن میں بیف نہاری، لیمب قورمہ، بٹر چکن اور چنے کا سالن بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خلائی مخلوق انسانوں کو چِڑا رہی ہے؟ امریکی بحریہ سے متعلق حیران کن انکشاف

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ذائقوں اور ثقافتی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے سات خصوصی پاکستانی طرز کے کھانے تیار کیے گئے ہیں۔ ان کھانوں میں ہلدی اور دیگر مصالحوں کے استعمال کے ساتھ غذائیت اور خلا میں محفوظ رکھنے کے تقاضوں کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ذیشان علی کے لیے ابتدائی طور پر پاکستانی مصالحہ دار دودھ کی چائے بھی مینیو کا حصہ تھی، تاہم چین میں تربیت کے دوران انہیں چینی چائے اور چاول پسند آگئے۔ انہوں نے اپنی پسند کے مطابق ان دونوں چیزوں کو بھی خلائی مینیو میں شامل کرنے کی درخواست کی۔

یہ خصوصی کھانے صرف پاکستانی خلاباز کے لیے نہیں ہوں گے بلکہ شین ژو 23 اور شین ژو 24 مشنز کے چھ خلاباز ایک خصوصی عشائیے میں بھی ان سے لطف اندوز ہوں گے۔

یوں کراچی اور لاہور کی مشہور نہاری اور قورمے کا ذائقہ زمین سے تقریباً 400 کلومیٹر بلندی پر خلا تک پہنچ گیا ہے۔ ذیشان علی کا یہ سفر نہ صرف پاکستان کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے بلکہ پاکستانی ثقافت اور کھانوں کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کا بھی دلچسپ موقع بن گیا ہے۔

editor

Related Articles