پولیس کے اندر کمیٹیوں کے نام پر دہشتگردوں کی سہولتکاری، عوام کا ’شہدا کی قربانیوں کے ساتھ غداری کرنے‘ والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پولیس کے اندر کمیٹیوں کے نام پر دہشتگردوں کی سہولتکاری، عوام کا ’شہدا کی قربانیوں کے ساتھ غداری کرنے‘ والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پولیس کے اندر متوازی کمیٹیوں کے قیام کو ’ریاست کے اندر ریاست‘ بنانے، شہدا کی قربانیوں سے غداری اور دہشتگردوں کی سہولت کاری کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس عمل کو ’کمانڈ آف چین‘ کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق ایک طرف سیکیورٹی فورسز اور عوام دہشتگردی کے واقعات میں اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف دہشتگرد عناصر کی پیدا کردہ پی ٹی ایم جیسی تحریکوں کے اثرات کے باعث اب پولیس کے اندر بھی متوازی کمیٹیاں بن رہی ہیں۔

 خیبر پختونخوا کی سابق سہیل آفریدی کی جانب سے پولیس کو دیے گئے لامحدود اختیارات کا خمیازہ آج پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے، پولیس کو ایک باقاعدہ، مسلح اور منظم فورس قرار دیا گیا ہے جس کا آئین اور قانون کے تحت ایک واضح سلسلۂ قیادت ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں نجی اسکولوں کی عمارتوں کی جانچ کا فیصلہ، ضلعی سطح پر انکوائری کمیٹیاں تشکیل، نوٹیفکیشن جاری

اگر فورس کے کچھ اہلکار کسی سیاسی بیانیے یا ریاست مخالف منظور پشتین کے اثر میں آ کر اپنی کمانڈ کو چیلنج کرتے ہیں اور متوازی کمیٹیاں تشکیل دیتے ہیں، تو یہ درحقیقت ’کمانڈ آف چین‘  کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔

 آئین میں واضح ہے کہ پولیس نہ تو کوئی سیاسی جماعت ہے جو اسلحے کے ساتھ احتجاجی مظاہرے کرے اور نہ ہی اس کے جوانوں کو اعلیٰ احکامات ماننے سے انکار کا کوئی حق حاصل ہے۔ یہ اہلکار ریاست کے ملازم ہیں اور انہیں ہر صورت ریاست کا ملازم ہی رہنا پڑے گا۔

 لکی مروت اور بنوں کے بعد کوہاٹ میں شرپسندی

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں لکی مروت اور بنوں میں پولیس امن کمیٹیاں وجود میں آئیں اور اب کوہاٹ میں بھی چند اہلکاروں نے اسی نوعیت کی ایک کمیٹی بنا لی ہے۔

سرکاری خزانے سے تنخواہ لینے والے پولیس اہلکاروں کا یہ رویہ منظم فورس کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے، کیونکہ نظم و ضبط میں انحراف کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔

 کوہاٹ کے شہری اور شہدا کی قربانیاں

کوہاٹ کے باسیوں کو انتہائی مہذب، تعلیم یافتہ اور محبِ وطن پاکستانی قرار دیا گیا ہے، جنہیں علاقے میں دہشتگردی کے تسلسل سے جاری واقعات نے شدید تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔

چند ماہ قبل پولیس لائنز مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران پولیس جوانوں پر ہونے والے حملے میں درجنوں اہلکار شہید ہوئے، جن میں مردان سے تعلق رکھنے والے ایس پی اکبر شینواری بھی شامل تھے۔

امن کمیٹوں کے نام پر بھتہ خوری سے تنگ خیبر پختونخوا کے عوام نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں دہشتگردوں کی سہولت کاری منظور نہیں، امن کمیٹیوں نے نام پر پولیس کے بعض اہلکار بھتہ خوری میں ملوث ہیں، عوام ان سے عاجز آ چکے ہیں، ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا کے 12 نامزد اضلاع میں امن و خوشحالی کیلئے اہم پیش رفت، قبائلی عمائدین کا اہم اجلاس کل ہوگا

 اسی طرح کرک میں سی ٹی ڈی کے بہادر ڈی ایس پی عمران الدین شہید ہوئے جن کی میت چارسدہ لائی گئی، جبکہ گمبٹ کوہاٹ میں ڈی ایس پی اختر زمان سمیت 10 پولیس اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا، شہید اختر زمان کا تعلق لوئر دیر سے تھا۔

متوازی ڈھانچوں پر تحفظات اور تادیبی کارروائی کا مطالبہ

ایک جانب پیاروں کی میتیں اٹھائی جا رہی ہیں اور دوسری جانب دہشت گردی سے جڑی تحریکوں کے زیرِ اثر پولیس کے اندر متوازی ڈھانچے کھڑے کیے جا رہے ہیں، جو براہِ راست ’ریاست کے اندر ریاست‘ کی صورتحال ہے۔

ایک بار پھر اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مسلح اور منظم فورس میں ’کمانڈ آف چین‘ کا احترام ناگزیر ہے اور کسی سیاسی بیانیے یا منظور پشتین کے اثر تلے کمانڈ کو چیلنج کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ لکی، بنوں اور کوہاٹ کی مشترکہ امن کمیٹی کے اراکین کی سرگرمیاں تشویشناک ہیں اور ان کے خلاف جتنی جلد تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، وہ ریاست، ملک اور صوبے کے حق میں بہتر ہوگی، بصورتِ دیگر بعد میں پچھتاوا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کا غریب دوست فیصلہ، مستحق افراد کو باعزت روزگار دینے کے لیے گرین رکشہ سکیم لانے کا اعلان

 خیبر پختونخوا اور بالخصوص جنوبی اضلاع میں طویل عرصے سے دہشتگردی اور بدامنی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جس کے دوران پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

 ایسے حساس ماحول میں کسی بھی سرکاری فورس کے اندر غیر رسمی یا متوازی گروہ بندی کا پیدا ہونا سیکیورٹی انتظامات اور عوامی اعتماد دونوں کے لیے پیچیدگیاں پیدا کر سکتا ہے۔

 کسی بھی علاقے میں پائیدار امن متوازی تنظیموں یا غیر آئینی ڈھانچوں سے قائم نہیں ہو سکتا بلکہ اس کا واحد راستہ آئینی ڈسپلن، تمام سیکیورٹی اداروں کے باہمی ربط اور ریاست کی رٹ کی مکمل بالادستی ہے۔

جب تک قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کمانڈ کا تسلسل مضبوط اور غیر متزلزل رہے گا، تبھی انسدادِ دہشت گردی کی کوششیں مؤثر اور نتیجہ خیز ثابت ہو سکیں گی۔

 

Related Articles