آٹا خریدنے والوں کیلئے اہم خبر، نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، فی کلو نرخ میں کتنا اضافہ ہوا؟

آٹا خریدنے والوں کیلئے اہم خبر، نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، فی کلو نرخ میں کتنا اضافہ ہوا؟

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں 13 سے 20 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا، کمشنر کراچی نے آٹے کی نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ڈھائی نمبر آٹا 145 روپے جبکہ فائن آٹا 150 روپے فی کلو فروخت ہوگا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نئے نرخ نامے کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کی ہول سیل قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی ہول سیل قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح ڈھائی نمبر آٹے کی ریٹیل قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو یہ آٹا 145 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فائن آٹے کی ہول سیل قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ کرکے 147 روپے مقرر کردی گئی ہے، جبکہ فائن آٹے کی نئی ریٹیل قیمت 150 روپے فی کلو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا خوارجی تین ساتھیوں سمیت جہنم واصل

چکی کے آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، چکی آٹے کی ریٹیل قیمت 13 روپے فی کلو اضافے کے بعد 158 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے تمام دکانداروں اور آٹا اسٹالز کے منتظمین کو ہدایت کی ہے کہ نئی سرکاری قیمتوں کا نرخ نامہ اپنی دکانوں اور اسٹالز پر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ صارفین کو مقررہ قیمتوں سے آگاہی حاصل ہو اور سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے۔

واضح رہے کہ کراچی پورٹ پر درآمدی گندم کے جہازوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے اور حال ہی میں 54 ہزار 821 ٹن گندم لے کر ایک اور بحری جہاز پہنچا ہے، تاہم نئی سرکاری قیمتوں کے نوٹیفکیشن میں آٹے کے نرخوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles