سرکاری وردی اور سرکاری تنخواہوں پر پلنے والی نام نہاد امن کمیٹی کا اصل دھندا پکڑا گیا؛ نان کسٹم گاڑیاں، اغوا برائے تاوان اور دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ کا بھانڈا پھوٹ گیا

سرکاری وردی اور سرکاری تنخواہوں پر پلنے والی نام نہاد امن کمیٹی کا اصل دھندا پکڑا گیا؛ نان کسٹم گاڑیاں، اغوا برائے تاوان اور دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ کا بھانڈا پھوٹ گیا

خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور لکی مروت میں “امن کمیٹی” کے مقدس نام کی آڑ میں سرگرم ایک مسلح باغی ٹولے کا گھناؤنا اور مکروہ چہرہ مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا ہے۔ سامنے آنے والی تہلکہ خیز تفصیلات نے اس نام نہاد امن کمیٹی کی اصلیت کھول کر رکھ دی ہے کہ یہ امن کے محافظ نہیں بلکہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، قتل و غارت گری اور دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ کرنے والا ایک منظم جرائم پیشہ گینگ ہے، جس نے سرکاری وردی، سرکاری اسلحے اور قومی خزانے کی تنخواہوں کو ڈھال بنا کر ریاست کے اندر اپنی متوازی سرکار قائم کر رکھی ہے۔

دستاویزی شواہد اور زمینی حقائق کے مطابق اس نام نہاد امن کمیٹی کی بنیاد ہی بزدلی، غداری اور محکمانہ بدعنوانی پر رکھی گئی ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سال قبل بنوں اور لکی مروت میں تعینات جن مٹھی بھر اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں حصہ لینے سے انکار کر کے بزدلی دکھائی اور جن کے دہشت گرد عناصر سے روابط و کرپشن ثابت ہونے پر سابق آئی جی اختر حیات گنڈاپور نے انہیں ملازمت سے برطرف کیا تھا، انہی مسترد شدہ اور کالی بھیڑوں نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی مبینہ سرپرستی اور سیاسی دباؤ کے بل بوتے پر سڑکیں بلاک کر کے اپنی بحالی کرائی اور “امن کمیٹی” کے نام سے اپنا الگ مسلح لشکر کھڑا کر لیا۔

مبصرین اور متاثرہ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ بہادر اور جان نثار جوانوں پر مشتمل خیبرپختونخوا پولیس کے نام پر دھبہ بننے والے ان چند سو باغی عناصر نے محکمہ پولیس کے نظم و ضبط کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ یہ نام نہاد امن کمیٹی ایک طرف سرکاری خزانے سے تنخواہیں بٹور رہی ہے اور سرکاری اسلحہ استعمال کر رہی ہے، تو دوسری طرف افسرانِ بالا کے احکامات ماننے سے انکار کر کے سرکاری وردیوں میں غیر قانونی اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں میں دندناتی پھر رہی ہے۔ انتہائی تشویشناک پہلو یہ ہے کہ علاقے میں سرگرم دہشت گرد تنظیمیں اس ٹولے کو نشانہ نہیں بناتیں، جو اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ نام نہاد امن کمیٹی اور دہشت گردوں کے درمیان اندرونِ خانہ گٹھ جوڑ اور مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آٹا خریدنے والوں کیلئے اہم خبر، نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، فی کلو نرخ میں کتنا اضافہ ہوا؟

اس نام نہاد امن کمیٹی کی درندگی اور قانون شکنی اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ اس کے کارندوں نے فرض شناس پولیس اہلکاروں کو گھروں سے اٹھا کر شہید کیا، ایک پولیس اہلکار کے معصوم بچے کا خون بہایا، ایس پی انویسٹی گیشن بنوں کو اغوا کر کے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا اور اب یہ جرائم پیشہ ٹولہ کوہاٹ سمیت دیگر اضلاع میں بھی بغاوت پھیلانے کی سازشیں کر رہا ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles