فیفا کی اندرونی دستاویزات ہیک، اعلیٰ حکام کا ڈیٹا بھی خطرے میں

فیفا کی اندرونی دستاویزات ہیک، اعلیٰ حکام کا ڈیٹا بھی خطرے میں

عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا نے سائبر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غیر مجاز افراد نے ادارے کی محدود ذاتی اور کاروباری معلومات تک رسائی حاصل کی ہے۔

فیفا کے مطابق سائبر حملے کا انکشاف جمعرات 26 نومبر کو ہوا، تاہم ادارے نے یہ تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ حملہ کب کیا گیا اور کتنے افراد کا ڈیٹا متاثر ہوا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں فیفا کے مجموعی ڈیٹا کا 0.1 فیصد سے بھی کم حصہ متاثر ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے فیفا کے سافٹ ویئر میں کسی تکنیکی خامی کا فائدہ اٹھانے کے بجائے ادارے کے ملازمین کا روپ دھار کر سسٹم تک رسائی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:ویمن کرکٹ میں بڑا فیصلہ، پی سی بی نے 27-2026ء صرف 8 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس جاری کردیے

ہیکرز کا 12 گیگا بائٹس ڈیٹا چوری کرنے کا دعویٰ

ہینڈسم بوائے ہیکنگ کلب نامی ہیکرز گروپ نے سوشل میڈیا پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ گروپ نے گزشتہ ہفتے فیفا کی اندرونی دستاویزات کے اسکرین شاٹس بھی جاری کیے تھے اور 12 گیگا بائٹس سے زائد ڈیٹا چوری کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ہیکرز کے مطابق چوری شدہ فائلوں میں اعلیٰ حکام کی ذاتی تفصیلات، مالی ریکارڈ، قانونی دستاویزات اور امیگریشن سے متعلق کاغذات شامل ہیں۔ تاہم فیفا نے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیفا کے منسوخ کیے گئے ورلڈ کپ کمرشل رائٹس منصوبے سے متعلق دستاویزات اس سائبر حملے سے متاثر نہیں ہوئیں۔

فیفا کا ردعمل

فیفا نے ذاتی معلومات کی چوری اور انہیں آن لائن پھیلانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے رازداری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ادارے کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید نقصان سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سائبر سیکیورٹی حکام کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles