نہ عوام نکلے نہ کارکنوں نے لبیک کہا؛ فضل الرحمان کی دھمکیوں اور بلیک میلنگ والی سیاست کا جنازہ نکل گیا، ملک بھر میں معمولاتِ زندگی رواں دواں

نہ عوام نکلے نہ کارکنوں نے لبیک کہا؛ فضل الرحمان کی دھمکیوں اور بلیک میلنگ والی سیاست کا جنازہ نکل گیا، ملک بھر میں معمولاتِ زندگی رواں دواں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی احتجاجی سیاست، دھمکیوں اور بلیک میلنگ پر مبنی بیانیے کو ملک بھر کے باشعور عوام اور خود ان کی جماعت کے کارکنوں نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔

گزشتہ روز کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ثابت ہوئی اور ملک کے کسی بھی بڑے شہر یا قصبے میں عوام تو درکنار خود جے یو آئی کے کارکن بھی گھروں سے باہر نہیں نکلے، جس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اب پاکستان میں دھرنوں، گھیراؤ جلاؤ اور اداروں کو بلیک میل کرنے والی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو چکی ہے۔

سیاسی مبصرین، تجزیہ کاروں اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ چند دنوں سے لاہور سے پشاور تک “ملین مارچ” اور ملک جام کرنے کی جو بڑھکیں ماری تھیں، ان کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور خود خیبرپختونخوا کے اضلاع میں بھی کاروبارِ زندگی معمول کے مطابق رواں دواں رہا اور سڑکیں خالی پڑی رہیں۔

ناقدین کے مطابق جے یو آئی کے اپنے نظریاتی کارکن بھی اب یہ حقیقت جان چکے ہیں کہ قیادت کے احتجاج کا مقصد کسی مذہبی یا عوامی کاز کی خدمت نہیں بلکہ ایف سی سیکیورٹی کی واپسی، اسلام آباد و لاہور میں اربوں روپے کی مبینہ بے نامی جائیدادوں کی تحقیقات اور فرنٹ مینوں کے وارنٹ گرفتاری سے بچنے کے لیے ریاست پر دباؤ ڈالنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں کیلئے قرض اسکیم میں اہم تبدیلیاں،قرضوں کی حد 75 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردی گئی

تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اب کھوکھلے نعروں، مذہب فروشی اور انتشار کی سیاست سے بیزار ہو چکی ہے اور عوام اب احتجاج اور سڑکیں بند کرنے کے بجائے ملک میں معاشی استحکام، تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے سفر کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

 مبصرین کے بقول جب عام شہری روزگار، کاروبار اور امن و امان کی بحالی کی طرف بڑھ رہا ہے، ایسے میں ذاتی مراعات اور پروٹوکول چھن جانے پر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو عوام نے گھر بٹھا کر واضح پیغام دے دیا ہے کہ اب بلیک میلنگ اور دھمکیوں کی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے۔

 غریب گھرانوں کے طلبہ اور کارکنوں کو اپنے ذاتی و خاندانی مفادات کی ڈھال بنانے کا پرانا حربہ اب ناکام ہو چکا ہے اور فضل الرحمان کی احتجاجی کال کے فلاپ ہونے سے ان کی سیاسی تنہائی اور گرتی ہوئی ساکھ پر مہرِ تصدیق ثبت ہو گئی ہے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles