خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین اہم کمانڈروں سمیت 18 سے 19 خوارج جہنم واصل

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین اہم کمانڈروں سمیت 18 سے 19 خوارج جہنم واصل

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے فیصلہ کن آپریشنز میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے تین اہم کمانڈروں سمیت 18 سے 19 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ 5 سے 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی ان مربوط اور مؤثر کارروائیوں میں جنوبی خیبرپختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور نیٹ ورکس کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا، جس سے فتنہ الخوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے تین انتہائی مطلوب اور اہم مقامی کمانڈر قلم جان، وحید درویش اور طاہر ملنگ بھی شامل ہیں، جو سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں سمیت دہشت گردی کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے انتہائی مطلوب تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، نادرا نے اہم سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میں جاری کارروائیوں کے بعد ہلاک ہونے والے خوارج کی حتمی تعداد اور شناخت کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ سیکیورٹی حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک میں دیرپا امن و استحکام کے قیام اور دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی یہ فیصلہ کن کارروائیاں پوری قوت اور شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔


Qaisar Mirza
editor

Related Articles