علاج گاہ یا کتوں کی آماجگاہ؟ حیدرآباد بھٹائی ہسپتال کی بدحالی نے سندھ حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا

علاج گاہ یا کتوں کی آماجگاہ؟ حیدرآباد بھٹائی ہسپتال کی بدحالی نے سندھ حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا

حیدرآباد کے بھٹائی اسپتال میں آوارہ کتوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی سامنے آنے والی ویڈیو نے سندھ حکومت کی صحت اور انتظامی کارکردگی کے بڑے بڑے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

 ویڈیو میں ہسپتال کے اندرونی حصوں میں کتوں کے بے خوف گھومنے پھرنے کے مناظر نے عوام کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ، اس حوالے سے شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھٹائی اسپتال حیدرآباد میں کتوں کی آزادانہ نقل و حرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ حکومت عوام کو معیاری علاج تو کیا، ایک محفوظ ماحول بھی فراہم نہیں کر سکتی۔

 عوامی حلقوں کے مطابق جہاں صفائی، سکیورٹی اور طبی سہولیات کا نظام درست ہونا چاہیے، وہاں آوارہ جانوروں کا بے روک ٹوک پھرنا انتظامی غفلت اور بدانتظامی کی بدترین مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صرف نام کے ساتھ بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا! بہاولپور میں عوام نے بلاول کو آئینہ دکھا دیا

اس صورتحال پر پیپلز پارٹی کی قیادت اور بلاول بھٹو زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عوامی حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ سالہا سال اقتدار میں رہنے کے باوجود صوبے کے سرکاری اسپتالوں کی حالت کیوں نہیں سنبھل سکی؟  بیانات اور دعوؤں کے برعکس زمینی حقیقت یہ ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں بنیادی سہولیات اور تحفظ کا فقدان ہے، جس کا خمیازہ غریب اور عام عوام بھگت رہے ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ صوبوں کی مخالفت کرنیوالے بلاول سے صوبے سنبھالے نہیں جارہے ،  صرف اعلانات اور نعروں کے بجائے حیدرآباد سمیت سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کی فوری حالت کون سدھارے گا ؟ ۔

شہریوں کا دوٹوک کہنا ہے کہ جب ایک سرکاری اسپتال میں مریضوں اور تیمارداروں کے تحفظ تک کا انتظام نہ ہو، تو سندھ حکومت کی کارکردگی اور بڑے دعوؤں پر سوال اٹھنا بنتا ہے۔

editor

Related Articles