ہر 2 منٹ بعد سڑکوں پر گڑھے اور کمر توڑ ہچکولے، بلاول بھٹو جعلی نعرے مت لگائیں، 18 سال میں بہت سہہ لیا، کراچی کے شہری پھٹ پڑے

ہر 2 منٹ بعد سڑکوں پر گڑھے اور کمر توڑ ہچکولے، بلاول بھٹو جعلی نعرے مت لگائیں، 18 سال میں بہت سہہ لیا، کراچی کے شہری پھٹ پڑے

کراچی کے شہریوں نے بلاول بھٹو زرداری کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 سالہ حکمرانی نے شہر قائد کو بے حال کر دیا ہے اور یہ ’ہڑپہ‘ کے آثار کا منظر پیش کر رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں موجودہ انتظامی و بلدیاتی نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوا ہے۔

شہریوں نے شکوہ کیا کہ کراچی میں نہ پینے کے صاف پانی کا مناسب بندوبست ہے اور نہ ہی سیوریج کے نظام کی کوئی صورتحال درست ہے، جس سے روزمرہ زندگی اجیرن بن چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی حالت اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ گاڑی چلانا محال ہے، ہر 2 منٹ بعد گڑھے آتے ہیں اور ہچکولوں سے کمر میں درد ہونے لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول کا نام نہاد ترقیاتی ماڈل بے نقاب، سندھ کےسکولوں میں بچے زمین پر بیٹھنے پر مجبور، شہریوں نے نئے صوبوں کو مسائل کا حل قرار دے دیا

بعض شہریوں نے گیس اور بجلی کی عدم دستیابی پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہاں بنیادی سہولیات کے نام پر کچھ بھی موجود نہیں جس کے باعث ہر طبقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔

وسائل کے استعمال پر الزامات اور نئے صوبے کا مطالبہ 
مشتعل شہریوں نے کہا  کہ سندھ حکومت، وڈیرے اور جاگیردار سارا پیسہ کھا گئے ہیں اور شہر کی بہتری پر کوئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے جو وسائل اور پیسہ اس ملک اور سندھ کا استعمال کیا گیا، وہ سب ہڑپ لیا گیا جبکہ عملی کام اور انتظامات کے حوالے سے کوئی پیشرفت نظر نہیں آتی۔

شہریوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ کراچی میں فوری طور پر نیا صوبہ بنایا جائے، کیونکہ یہ معاملہ موجودہ حکمرانوں کے بس کی بات نہیں رہی۔
ان کے بقول کراچی کو ہمیشہ کے لیے الگ صوبہ بننا چاہیے تاکہ کوئی بااختیار اور ذمہ دار قیادت سامنے آئے اور شہر کے مسائل کی حقیقی جواب دہی ہو سکے۔

مزید پڑھیں:مسائل حل نہیں کر سکتے تو نئے صوبوں کی مخالفت بھی نہ کرو، کراچی کے شہریوں کا بلاول بھٹو کو دوٹوک جواب

کراچی معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہونے کے باوجود طویل عرصے سے آبادی کے تیزی سے بڑھتے دباؤ، ناقص منصوبہ بندی، بلدیاتی اختیارات کی کشمکش اور وسائل کی تقسیم جیسے مسائل سے دوچار ہے۔
مختلف ادوار میں وفاق، صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کے درمیان اختیارات اور فنڈز کے تنازعات نے شہر کی انفراسٹرکچر کی بہتری کو متاثر کیا ہے، جبکہ نئے صوبے یا انتظامی تقسیم کے مطالبات ماضی میں بھی مختلف حلقوں کی جانب سے سامنے آتے رہے ہیں۔

حکمرانی کا بحران اور عوامی اعتماد کا فقدان 
جب کسی بڑے شہر کے شہری سڑکوں، پانی، گیس اور سیوریج جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہو جائیں تو عوامی غصہ ناگزیر ہو جاتا ہے اور نئے صوبے کا مطالبہ محض ایک نعرہ نہیں بلکہ موجودہ حکمرانی کے ڈھانچے سے مایوسی کا اظہار بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کے ترقیاتی بیانیے کو ملبے تلے دبی چیخوں کا سامنا، پیپلزپارٹی  کی 18 سالہ حکمرانی بھی کراچی کو محفوظ چھت نہ دے سکی
طویل مدت تک ایک ہی جماعت کے اقتدار میں رہنے کے باوجود اگر شہری خود کو بے بس اور نظر انداز محسوس کریں تو یہ صورتحال انتظامی کارکردگی اور جواب دہی کے نظام پر سنگین سوالات کھڑے کرتی ہے۔
جب تک زمینی سطح پر شفافیت، مؤثر بلدیاتی نظام اور بلاامتیاز ترقی کو یقینی نہیں بنایا جاتا، تب تک عوامی بے چینی اور احتجاجی آوازیں مزید بلند ہوتی رہیں گی۔

Related Articles